واشنگٹن: امریکا میں 38 سالہ خاتون پر 2 نابالغ لڑکوں کے ساتھ ہوٹل کے ایک کمرے میں جنسی تعلق قائم کرنے پر پیر کے روز فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ خاتون جو دو بچوں کی ماں بھی ہیں نے ہوٹل کے ایک کے ہاٹ ٹب میں 15 سالہ لڑکوں سے بات چیت شروع کی اور اپنی ازدواجی پریشانیوں کے بارے میں بتایا۔
خاتون کا اپنے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا بھی ہوا تھا اور وہ علیحدہ رہ رہے تھے۔ ہاٹ ٹب سے اپنے اپنے کمروں میں جانے کے بعد بھی خاتون نے ان لڑکوں سے اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھی۔
خاتون نے ان لڑکوں سے عمریں پوچھیں اور کہا کہ تم لوگ میرے بچوں کے برابر ہو میں تم لوگوں کے پاس آنا چاہتی ہوں۔ پھر وہ لڑکوں کے کمرے میں گئیں اور جان بوجھ کر جنسی موضوعات پر گفتگو کی۔
خاتون نے نو عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کیا اور اس دوران ان لڑکوں کا تیسرا دوست بھی موجود تھا جو یہ سب دیکھ رہا تھا۔ اس نے جنسی تعلق قائم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاتون کو جانے کا کہا۔
بعد ازاں خاتون کا ان دو لڑکوں سے کھیل کے میدان میں بھی آمنا سامنا ہوا اور دوبارہ ٹیکسٹ میسیجز بھی کیے جس پر ان لڑکوں کے والدین نے پولیس کو بتادیا۔