ممبئی: بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر فرحان اختر کی نئی فلم ’ڈان3‘ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فرنچائز چھوڑنے کے بعد کافی عرصے سے خبروں کی زینت ہے۔
بلاک بسٹر ڈان سیریز کی تیسری فلم میں کنگ خان کی جگہ رنویر سنگھ ڈان کا آئیکونک کردار کریں گے اور اب فلم کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم اس وقت کاسٹنگ کے مراحل پر ہے اور ’ڈان3‘ کی پری پروڈکشن کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں برس اگست میں شروع ہوگی اور فلم کی ٹیم نے فرنچائز کے مداحوں کیلئے اس میں بہت سے سرپرائز رکھے ہوئے ہیں۔
’ڈان3‘ میں رنویر سنگھ کے مدمقابل کون سی ہیروئن کردار ادا کرے گی اس کے متعلق اب تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے اور شوٹنگ کے آغاز سے قبل اس کا اعلان کیا جائے گا۔