0

عوام 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کریں شیر پر ہی مہر لگائیں، شہباز شریف

فیصل: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج کا ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ عوام کی محبت نواز شریف کے ساتھ ہے، نواز شریف نے فیصل آباد کو ہمیشہ اپنا شہر سمجھا اور ترقیاتی منصوبے لے کر آئے، وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں جو ہم نے یہاں بنائی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں، نوجوانوں کے لیے تعلیم کا انتظام کریں گے، نوجوان 8 جنوری کو شیر پر مہر لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ن لیگ فیصل آباد کے عوام کے لیے یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بناکر دے گی، 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کرنی شیر پر ہی مہر لگانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں