0

رونالڈو کی النصر نے میسی کی انٹرمیامی کو شکست دیدی

کرسٹیانو رونالڈو کی النصر نے لیونل میسی کی انٹرمیامی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سے شکست دیدی۔

ریاض میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں النصر کے اسٹرئیکر کرسٹیانو رونالڈو انجری جبکہ لیونل میسی نے شرکت نہیں کی تاہم دونوں اسٹار پلئیرز اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

ونالڈو کی غیر موجودگی میں تلسکا نے سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کیلئے انٹرمیامی کیخلاف ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

میچ کے آغاز سے کچھ دیر قبل انٹرمیامی کی ٹیم نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے میچ میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ انٹر میامی ہانگ کانگ اور جاپان میں دوستانہ میچز کیلئے ایشیا کا رخ بھی کرے گی، جو 21 فروری سے شروع ہونے والے نئے سیزن کی تیاریوں کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں