0

برطانوی وزیراعظم رشی سوناک ہفتے میں 36 گھنٹے کا فاقہ کیوں کرتےہیں؟

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سوناک ہفتے میں 36 گھنٹے ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے بغیر صرف پانی، چائے یا بلیک کافی پر گزارتے ہیں، جس سے ماہرین نے صحت کے لیے فائدہ مند قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق رشی سوناک کے قریبی ذرائع نے سنڈے ٹائمز کو بتایا کہ وزیراعظم ہر ہفتے 36 گھنٹے بھوکے رہتے ہیں اور اتوار کو شام 5 بجے سے منگل کو صبح 5 بجے تک صرف پانی، چائے یا بلیک کافی پیتے ہیں، جس سے ڈی این اے کی بحالی اور توانا رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جو لوگ ہفتے میں دو مرتبہ کیلوریز 500 سے 600 تک محدود رکھنا چاہتے ہیں اور سوناک کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم بھی ڈائٹ کے مشہور ورژن 5:2 پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب اس دورانیے میں دو روز شامل ہوتے ہیں تو مجموعی طور پر 36 گھنٹے بن جاتے ہیں۔

میٹابولک فزیالوجی کے پروفیسر جیمز بیٹس نے اس حوالے سے سوناک کے 36 گھنٹوں کی عادت کے برعکس ماہرانہ رائے دی اور زور دیا کہ کیلوریز کو محدود رکھنے سے جسم کی کیفیت بھوک جیسی نہیں ہوتی ہے اور اس طرح کے معمول سے جسم اپنے اندر محفوظ معمول کی توانائی کے ذریعے نقل و حرکت کرتا ہے۔

ایک اور ماہر کولنز نے کہا کہ آپ 36 گھنٹوں کے دوران جسم کو توانائی کے لیے بنیادی کاربوہائیڈریٹس سے فیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کرتے ہیں، زیادہ بھوکے رہنے سے فیٹ کے ذریعے کاربوہائیڈریٹس کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں