0

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کی 3درجہ تنزلی

کراچی: انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر آگیا۔

گزشتہ روز، انگلینڈ نے پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو حیدر آباد کے گراؤنڈ میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی دو مرتبہ کی فاتح بھارت ٹیسٹ میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود تھی لیکن انگلینڈ سے شکست کے باعث بھارٹی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بنگلہ دیش چوتھے نمبر پر آگئی۔

مہمان ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارت کے پوائنٹس 54.16 فیصد سے گر کر 43.33 فیصد پر آگئے۔ بھارتی ٹیم نے اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں دو میچز میں فتح ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ ایک ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

اس وقت، دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ کینگروز نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں