0

تعلیم حاصل کرتے رہنا عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

نیویارک: ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایک فرد جتنی زیادہ تعلیم حاصل کرتا جاتا ہے اس کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ‘ جریدے میں شائع ہونے والی عالمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔

محققین نے پایا کہ کسی شخص کی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے جب وہ ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے۔

دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے جو لوگ پرائمری اسکول کے چھ سال تک پڑھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں جلد موت کا خطرہ اوسطاً 13 فیصد کم ہوتا ہے۔ سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 25% تک کم ہوجاتا ہے جبکہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے یہ خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔

مطالعے کے شریک سرکردہ مصنف اور نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر مرزا بالاج نے بتایا کہ اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ زیادہ تعلیم تو بہتر روزگار، زیادہ آمدنی، صحت کی دیکھ بھال تک بہتر رسائی اور صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھنا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں