0

ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم جوائن کرلی؟ یوٹیوبر کا بیان آگیا

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ’ڈَکی بھائی‘ نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) جوائن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، ان وائرل ویڈیوز کے بعد کہا جارہا تھا کہ ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ان جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے یوٹیوبر ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ “سوشل میڈیا پر میرے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے مجھے اور میری فیملی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں”۔

یوٹیوبر نے کہا کہ “میں گزشتہ 7 سال سے یوٹیوبر ہوں، اب بھی ایک یوٹیوبر ہی ہوں اور اگلے 10 سے 15 سالوں تک بھی یوٹیوبر ہی رہوں گا، مجھے نہ ماضی میں سیاست میں دلچسپی تھی اور نہ اب ہے”۔

اُنہوں نے کہا کہ “میری سیاستدانوں سے ملاقات ہوتی ہے، وہ مجھے عزت دیتے ہیں، ملاقات کے لیے بلاتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے سیاست میں آنے کا شوق ہے”۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ “نامور میگزین اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے میرے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی ہیں کہ میں نے سیاست جوائن کرلی ہے”۔

آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو میرے متعلق اس طرح کی کوئی بھی جھوٹی خبر نظر آئے تو کمنٹ میں جعلی خبر ضرور لکھ دیا کریں”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں