0

پاکستان میں صرف جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں؛ امریکا

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں جمہوری کے فروغ اور آزاد میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا انحصار اس بات پر ہے کہ عوام کسے اپنا لیڈر منتخب کرتی ہے۔ امریکا شفاف اور آزادانہ جمہوری عمل کے ساتھ کھڑا ہے۔

میڈیا پابندیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں کوئی ابہام نہیں کہ آزاد اور خودمختار میڈیا صحت مند جمہوریتوں میں اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کے لیے حالات سے باخبر رہیں اور حکومت کو جوابدہ ٹھہرا سکیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے ان رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا جو پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، انجمن کی آزادی اور پریس پر پابندیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔

امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا پر پابندیاں پاکستان کی موجودہ حکومت کے منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ہدف سے متصادم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں