0

عام انتخابات؛ ڈی آر اوز اور آر اوز  کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹس جاری کردیا، جس کے مطابق ڈی آر اوز،آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارت نتائج مرتب ہونے تک دیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مجسٹریٹ کے اختیارات تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کو دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں