0

سہ ملکی سیریز کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: بھارت اور سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

نثار علی کو پاکستان بلائنڈ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بقیہ کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شہباز، فخر عباس، محمد سلمان، بدر منیر، شاہ زیب حیدر، معین اسلم، بابر علی، مطیع اللہ، محمد راشد، محمد صفدر، کامران اختر اور اکمل حیات شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں محمد جمیل ہیڈ کوچ اور طاہر محمود بٹ بطور ٹرینر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انڈیا شامل ہیں۔
سیریز کے میچز 21 سے 25 فروری تک آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں