0

اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز، بیٹی کی مداحوں سے دعا کی درخواست

کراچی: پاکستان کے معروف سینیئر اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز ہے جس پر ان کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد کیلئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

پاکستان نے فلموں کی دنیا میں چند بہترین اداکار پیدا کیے ہیں اور طلعت حسین ان میں سے ایک ہیں۔ وہ لوگوں کی توجہ اپنے کرداروں کی طرف کھینچنے کی اپنی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کا بات کرنے کا انداز اور جس طرح سے وہ اپنے کرداروں میں ڈھلتے ہیں، مداحوں کو بہت پسند ہے اور وہ انہیں ایک بار پھر پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ان کی بیٹی تزین حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے والد گرامی کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

تزین حسین کا کہنا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے جن سے وہ ملاقات کررہے ہیں، یہاں تک وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔

اداکارہ نے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں