0

2023 تاریخ کا گرم ترین سال قرار

واشنگٹن: ناسا اور نیشنل اوشی اینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے سال 2023 کو زمینی اور سمندروں کی سطح پر اب تک کا گرم ترین سال قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2023 میں اوسط درجہ حرارت تاریخ کی ریکارڈ سطح پر رہا۔ ناسا اور این او اے اے نے اپنے جاری کردہ اعداد و شمار میں خبردار کیا ہے کہ گرم آب و ہوا کا سلسلہ اب یقینی طور پر جاری رہے گا اور اس تبدیلی کی رفتار نے دنیا کے موسمیاتی سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔

اداروں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں اوسط درجہ حرارت 58.96 ڈگری فارن ہائیٹ تھا جو کہ 20ویں صدی کے عالمی اوسط درجہ حرارت سے 2.12 ڈگری زیادہ ہے۔

2023 میں رپورٹ کیا گیا اوسط عالمی درجہ حرارت 2016 کے ریکارڈ سے 0.27 ڈگری زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 33 فیصد امکان ہے 2024 2023 کے مقابلے میں زیادہ گرم سال ہوگا اور 99 فیصد امکان ہے کہ یہ اب تک کے پانچ گرم ترین سالوں میں شمار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں