0

لیول پلینگ فیلڈ کا الزام لگانے والو! کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراؤ؟ مریم نواز

خانیوال: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ اور انتقام کا الزام لگانے والے بتائیں کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراؤ اور 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو۔

خانیوال میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس اس لیے آسکے کہ خانیوال والوں نے ن لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑا، سیاست میں نشیب و فراز آتے ہیں لیکن لیڈر اور سیاسی کارکن وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہیں بھاگتا، کارکن شیروں کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے جس پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے لوگ ن لیگ کے ساتھ نہیں نکلیں گے مگر دیکھ لیں اوکاڑہ ہو، حافظ آباد ہو یا خانیوال ہو، عوام کا سمندر بتارہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ہے، آج ہمارے سامنے میدان میں مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں یہ لوگ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے، مجھے گرفتار کیا گیا اور ماں کی موت کی خبر جیل میں ملی، پانچ سال جیلیں بھگتیں مگر میں ںے اپنے باپ کا سرجھکنے نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ اور انتقام کا الزام لگانے والے بتائیں کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراؤ، 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو، پولیس والوں پر حملہ کرو، جعلی انٹراپارٹی الیکشن کراؤ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرکے آگ لگاؤ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں