0

ذکا اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے اختیارات کے معاملے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد انہوں نے تحریری طور پر اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو منظوری کیلیے بھیج دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف نے بے اختیار چئیرمین رہنے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور پھر تحریری طور پر اس سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں