0

ترک وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو فون، پاک ایران صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو فون کیا، جس میں پاک ایران صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کشیدگی پیدا کرنے یا بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں