0

اسرائیل کی غزہ یونیورسٹی پر بمباری؛ امریکا نے وضاحت طلب کرلی

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں مبینہ طور پر ایک یونیورسٹی کو نشانہ بنایا اور بمباری سے ایک کیمپس مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بمباری سے یونیورسٹی کی تباہ ہونے والی عمارت کو دیکھا جا سکتا ہے جس کی دیواریں گر گئیں اور چھتوں پر بڑے بڑے سوراخ ہوگئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کی یونی ورسٹی کی عمارت خالی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کیمپس میں درس و تدریس کا عمل جنگ کے آغاز کے بعد سے معطل تھا۔ کسی جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ادھر اسرائیلی فوج کی گیواتی بریگیڈ نے حملوں میں ٹینک فائر اور فضائی مدد کا استعمال کرتے ہوئے حماس کے درجنوں جانبازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ العمل اسپتال کے قریب توپ اور میزائل کی بارش کی گئی۔ غزہ کی وزارت صحت نے ان حملوں میں 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ ملر نے ناکافی معلومات کی بنا پر اس ویڈیو پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے اس ویڈیو کی وضاحت مانگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں