ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ؛ کیارا اور سدھارتھ خوشی سے نہال

0

کیارا اور سدھارتھ کی شادی گزشتہ برس فروری میں ہوئی تھی

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے کیارا اور سدھارتھ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹارز اب ماں اور باپ بننے والے ہیں۔ جس کا اعلان انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

کیارا اور سدھارتھ نے بچے کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

اس پوسٹ پر جوڑے کو چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی گزشتہ برس 7 فروری کو ہوئی تھی اور اس ماہ ہی جوڑے نے شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

مقامی ثقافت، روایت اور رسموں سے سجی کیارا اور سدھارتھ کی شادی بالی ووڈ کی چند یادگار شادیوں میں سے ایک تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں