ہر چکنائی نقصان دہ نہیں ہوتی

0

اگرچہ چکنائی کا سُن کر اس کے نقصان دہ پہلو ہی ہمارے ذہن میں آتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے۔ ہر چکنائی نقصان دہ نہیں ہوتی۔

کچھ چکنائیاں انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہوتی ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں:

1) غیر سیر شدہ چکنائیاں (Unsaturated fats)

یہ زیتون کے تیل، کینولا آئل، مچھلی، بادام، اخروٹ، اور مگرناشپاتی میں پائی جاتی ہیں۔ یہ دل کی صحت بہتر بناتی ہیں، کولیسٹرول کم کرتی ہیں اور دماغی افعال میں مدد دیتی ہیں۔

2) اومیگا-3 فیٹی ایسڈز

یہ مچھلی کے گوشت اور اس کی جلد میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ السی کے بیج اور اور اخروٹ میں بھی ہوتا ہے۔ اس کے فوائد میں دل کی دھڑکن میں باقاعدگی پیدا کرنا، سوزش کم کرنا اور دماغی صحت کو بہتر بنانا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ مکمل طور پر چکنائی سے پرہیز نہیں کرنا چاہیے بلکہ اچھی اور بری چکنائی میں فرق سمجھ کر توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں