کچھ لوگوں کو زیادہ تھکاوٹ کیوں محسوس ہوتی ہے

0

کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں بغیر کسی واضح وجوہات کے طویل مدت تک یا بار بار تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے۔

بہت ساری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپ معمول سے زیادہ تھکن محسوس کر سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر کا شکار ہوں جس میں موسموں سے متعلق تناؤ ہوتا ہے یا آپ روزانہ تناؤ کا انتظام کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہوں یا کافی نیند نہ ہو۔

ڈاکٹر جینیفر منڈ جو یوٹاہ یونیورسٹی میں نیند کے ماہر نفسیات ہیں، کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس حوالے سے پیشہ ورانہ مشورہ لینے پر غور کر رہے ہیں، تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آیا آپ کی علامات نیند کی وجہ سے ہیں یا تھکاوٹ کی وجہ سے۔

انہوں نے کہا کہ کیونکہ نیند سے مراد چوکنا رہنے کی کمی ہے، یعنی اگر آپ کو دن کے وقت سونے کا موقع دیا جائے تو آپ فوراً سوجائیں۔

دوسری طرف تھکاوٹ، ناکافی نیند یا دیگر صحت کے عوامل کی وجہ سے توانائی کی کمی ہے جس کی وجہ سے کاموں کو مکمل کرنا یا تھکاوٹ محسوس کیے بغیر دن گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔

جن لوگوں کو بہت زیادہ نیند آتی ہے انہیں نیند کی خرابی ہوسکتی ہے لیکن اور جو تھکاوٹ کا شکار ہیں وہ نیند کی خرابی یا کسی بنیادی طبی مسئلے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں