کرکٹ کا گرینڈ سلیم؛ سعودی عرب کے انتہائی مہنگی لیگ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف

0

ریاض:کرکٹ کی دنیا میں ٹینس کے گرینڈ سلیم کےطرز پر مہنگی ترین ٹی20 لیگ کے سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی مشہور ویب سائٹ ‘ دی ایج’ نے
رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کو منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ہے اور اس کو کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

لیگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے کھیلوں کا محکمہ ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ اس کا مرکزی فنانسر ہوگا اور بتایا گیا کہ اس منفرد منصوبے پر گزشتہ ایک برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ گفت و شنید ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تصور پر ایک سال سے خفیہ کام ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر نیل میکسویل کا شاخسانہ ہے، جو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے منیجر بھی ہیں اور اس کے علاوہ آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایسن اور کرکٹ این ایس ڈبلیو کے سابق بورڈ ممبر بھی ہیں۔

منصوبے سے آگاہ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بین الاقوامی لیگ کے لیے سرمایہ کاروں کا کنسورشیم تیار ہے تاہم لیگ کا نام نہیں دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں