اوسلو (ناروے)گزشتہ دنوں پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے کے صدر اور سینئر صحافی افضل بٹ صاحب کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیاتھا
اس موقع پر پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او جناب شاہد جمیل نے حاضرین محفل سے اپنے خطاب کے دوران حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چودھری قمر اقبال صاحب کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے گزشتہ 30 برسوں پر محیط بے لوث اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ انہیں پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے
چودھری قمر اقبال صاحب کے لیے شاہد جمیل صاحب کی طرف سے پاکستان کےاعلی ترین سول ایوارڈ کے مطالبے کے بعد حاضرین محفل کی طرف سے بھی اس مطالبے کی پرزور تائید کی گئی ۔
چودری قمر اقبال صاحب کے لیے تجویز کردہ پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ کے مطالبے کو ایک مشن کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا,شاہد جمیل، سی ای او پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ ۔
