اوسلو (ناروے) بروز منگل اوسلو شہر کے مشہور بزنس مین جناب محترم چوہدری پرویز اختر آف چنڈالہ نے اسلامک کلچرل سنٹر اوسلو میں احباب المسلمین کے اعزاز میں خصوصی طور پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
امام و خطیب اسلامک کلچرل سنٹر جناب استاد محترم حافظ مولانا مفتی محمد سلیم اللہ علوی نے قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت فرمائی، انہوں نے اس موقع پر رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ایمان افروز بیان فرمایا۔
استاد محترم حافظ مولانا محبوب الرحمن صاحب نے چنڈالہ فیملی کے رکن بھائی پرویز اختر صاحب کے والدین مرحومین کے ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ باقی پوری امت کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔
اس افطار ڈنر کے موقع پر دوست احباب، معزز شرکاء، فلاحی تنظیموں، مساجد کے ذمہ داران، مذہبی، سماجی، سیاسی اور فیملی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
بھائی چوہدری پرویز صاحب نے سب مہمانوں کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اللہ کریم سے دعائے خاص ہے کہ اس محفل پاک کا انتظام کرنے والوں اور اس میں خصوصی شرکت کرنے والوں پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ، آمین!
خصوصی رپورٹ و تحریر: انعام الحق سیٹھی