اسلام آباد:تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور جو ہے تیرے کوچے سے ہم نکلے بڑے بے آبرو ہو کر تو کے پی سے تو ان سے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس ایک بہت بڑا عہدہ ہے آپ وزارت اعلیٰ چلائیں، یہی بات ان کے لیڈر جیل سے کہی ہے اور یہی بات پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے لوگوں کا ان سے تقاضا ہے.
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرائسس یہ ہے کہ وہ بالکل کلیو لیس ہے.
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ نہیں، پنجابیوں کے ساتھ اور پنجاب کے صوبے میں پنجاب کے ساتھ کیا ہوا ہے یہ بڑا سوال ہے،باقی دیکھیں آپ جو سیاست کرتے ہیں وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوتی ہے آپ کی سیاست، جب آپ آئینی حقوق ہی ان کو دینے کو تیار نہیں ہیں، تحریک انصاف کی سیاست میں بہت سارے مسائل ہیں، لیکن یہاں پہ ان کی عوامی سپورٹ کوئی ایشو نہیں ہے، آپ ان کی سیاست پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن عوام کے اندر ان کی جو سپورٹ ہے اس میں اضافہ ہی ہواکمی نہیں آئی ہے.
دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک بڑے عجیب سے حالات سے گزر رہا ہے، ان فورچیونیٹلی پاسٹ میں جو پالیٹکس دیکھتے آئے چیزیں دیکھتے آئے اس وقت اتنے کلیکٹیو فیکٹرز اس کے اوپر امپلیمینٹیشن ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ابھی خاص طور پر جو سوشل میڈیا ہے اس کی وجہ سے چیزوں میں بہت بگاڑ پیدا ہوا ہے، ٹو بھی ویری آنسٹ، پولیٹیکل پراسیسز کے بیچ میں بھی بگاڑ آیا اور ان کی ہنڈلنگ میں بھی بگاڑ آیا، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ 9 مئی از ان ایکسپٹیبل،9 مئی ایک بہت ہی بھیانک ڈے ہے جی اور 9 مئی نے بہت ڈیمج بھی کیا ہے، آئی تھنک کہ اس کو انڈر اسٹینڈ کرنا چاہیے تھا۔