پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169رنز کا ہدف

0

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دےد یا۔

ملتان میں جاری ایونٹ کے 13 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔

سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کامران غلام 13 اور کرس جورڈن 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز
محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، کرس جورڈن، طیب طاہر، اسامہ میر، عبید شاہ، جوشوا لٹل

اسلام آباد یونائیٹڈ
آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ، سلمان ارشاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں