پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دیدی

0

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم 252 رنز کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عباس آفریدی 34، ٹِم سائفرٹ 26، عامر جمال 16، عرفان خان نیازی 14، جیمز ونس 8، محمد نبی 5، سعد بیگ 5، خوشدل شاہ 1 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
میر حمزہ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 4، سلمان ارشاد نے 3، عماد وسیم نے 2 اور سلمان آغا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے تھے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز دھواں دار 88 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 73، کپتان شاداب خان 42، سلمان آغا 7 اور رسی وین ڈر ڈوسین 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حیدر علی 19 اور بین ڈوارشوئس 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کنگز کی جانب سے میر حمزہ، عامر جمال اورخوشدل شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ
ایلکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈر ڈوسن، سلمان علی آغا، حیدر علی، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملز۔

کراچی کنگز
ڈیوڈ وارنر(کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں