پاک بھارت کشیدگی؛ پی ایس ایل میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور

0

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے اہم میچز دبئی اور دوحا منتقل کیے جانے کی باز گشت سنائی دینے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں شیڈول میچز کو کراچی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

راولپنڈی میں اسٹیڈیم کے قریب ڈرون حملے کے بعد کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان آج کے میچ کے ممکنہ ری شیڈول کیا جاسکتا ہے تاہم ابتک باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگر بین الاقوامی منتقلی ناقابل عمل ثابت ہوئی تو بقیہ تمام میچز کو کراچی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں