پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج 20 اپریل سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
ناروے میں منعقد ہونے والے ناروے کپ کی تیاری کے لیے پاکستان کے کونے کونے سے ٹیلنٹ اکٹھا کیا گیا, ہزاروں ٹرائلز کے بعد 150 ٹیلنٹڈ بچوں کو چنا گیا، ان میں سے 50 بہترین کھلاڑی اسلام آباد میں کیمپ جوائن کریں گے, بعد ازاں ناروے کپ کے لیے ان میں سے بہترین پلینگ 11 کا انتخاب کیا جائے گا۔
ناروے کپ کی تیاری کے لیے تین ماہ کے لیے کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ یہ کیمپ صرف فٹبال نہیں، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا سفر ہے، پاکستان کے سب سے بڑے گراس روٹ فٹبال ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ہم نئے ٹیلنٹ کو تیار کر رہے ہیں۔