پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں یہ پلیٹ فارم فروری 2024 میں بند کر دیا گیا تھا،جنگی صورتحال میں بیانیے کی جنگ کے لیے پاکستان میں ایکس پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کام کا اجلاس بدھ کوچیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی جبکہ پاکستان کے کامیاب دفاع پر پاک فوج اور پاک فضائیہ کےشاہینوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ رات کے اندھیرے میں کارروائیاں کرتا ہےدشمن نے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بوڑھے، بچے اور خواتین ہیں بھارت کو ایسا جواب دینا چاہیے کہ وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچے۔
پاک بھارت جنگی صورتحال میں بیانیہ کی جنگ کے لیےایکس پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔
پلوشہ خان نے کہا چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس پر پابندی کے خاتمے سے آگاہ کیا ہے، پاکستان میں ایکس کو رات کو ہی کھول دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایکس پر پابندی پابندی حکومت نے ملک میں سیاسی کشیدگی اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور حساس مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکس پرعائد کی تھی اور حکومت کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور جھوٹی اطلاعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری تھا۔