پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات؛ خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

0

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے اہم ملاقات کی ہے۔

نیویارک میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

عاصم افتخار نے اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نئی دہلی کی اشتعال انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکی ہیں۔

پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف سیاسی مقاصد کے لیے خطرناک بیانیہ اپنا رہا ہے بلکہ علاقائی استحکام کو بھی داؤ پر لگا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں