گزشتہ روز 18 مئی 2025 ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کی طرف سے ایک شاندار فنڈ ریزنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا
انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کی طرف سے منعقد کیے گۓ اس زبردست فنڈ ریزنگ پروگرام کی خاص بات اس کے دو بین الاقوامی شہرت یافتہ میزبان تھے جنہوں نے اس پروگرام کو اپنی تفریحی فن کارانہ سرگرمیوں سے چار چاند لگا دیے۔
پروگرام کے میزبانوں میں سب سے پہلے پاکستان کی نامور اور صف اول کی اداکارہ بشری انصاری صاحبہ کا نام آتا ہے جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور آواز کا جادو جگاتے ہوئے حاضرین کے دل موہ لیے۔
اس پروگرام کے میزبانوں میں دوسرا بڑا نام بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستان کے مایا ناز شاعر محترم وسی شاہ صاحب کا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورت شاعری اور اردو نظموں سے حاضرین محفل کے دل جیت لیے۔

انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کی طرف سے منعقد کردہ اس فنڈ ریزنگ پروگرام کا بنیادی مقصد اس ادارے کے لیے فنڈز کا حصول تھا، انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن برس ہا برس سے عوام الناس کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کے اس شاندار اور کامیاب ترین پروگرام میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت کاروباری دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے آرگنائزیشن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دل کھول کر مالی معاونت پیش کی۔

فنڈ ریزنگ کے خوبصورت پروگرام کی کوریج کے لیے مقامی میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی جنہیں انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کی طرف سے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا، میڈیا نمائندگان میں خاص طور پر بین الاقوامی شہرت کے حامل بڑی سیاسی، سماجی اور معاشرتی شخصیت کے حامل محترم شاہد جمیل صاحب نے بھی بالخصوص شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن کی طرف سے ڈاکٹر عبدالباری خان صاحب نے تمام شرکائے محفل, میڈیا نمائندگان اور بالخصوص پروگرام کے لیے میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والی دو محترم شخصیات بشری انصاری صاحبہ اور وسی شاہ صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔