نادرا کا اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز

0

نادرا نے اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن نظام کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے درمیان اشتراک کے معاہدے ہوئے،کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر سندھ کے سیکرٹری صحت وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ احتشام شاہد نے دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق نادرا سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات کے اندراج کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام کی بدولت پیدائش اور وفات کی معلومات براہِ راست حاصل ہوں گی۔

شہریوں کے ڈیٹابیس میں درست اور مکمل معلومات کا بروقت اندراج ممکن ہوگا، یہ اعدادوشمار “اڑان پاکستان” پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دیں گے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر ڈیجیٹل آئی ڈی اور ڈیجیٹل معیشت کے انقلابی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے نادرا مختلف قومی اداروں کے اشتراک سے “ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ” پر کام کررہا ہے، کوئٹہ میں بھی بلوچستان حکومت اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق صوبائی سیکرٹری صحت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹرجنرل نادرا بلوچستان نے دستخط کیے،آئندہ چند روز کے دوران دیگر صوبوں،آزاد جموں وکشمی راور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیےجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں