میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا

0

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

سیکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے گجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز مار گرائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں