مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا

0

اسلام آباد:مفتی قوی کو اسلام آباد کی مشہور مسجد سے نکال دیا گیا۔

مفتی قوی اسلام آباد میں واقع ایک مشہور مسجد میں موجود تھے جہاں سے انہیں وہاں کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔

مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے کہ اسی دوران وہاں مسجد کے خطیب آگئے اور انہوں نے انہیں مسجد سے بے عزت کرکے نکال دیا۔

خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر تم دوبارہ مسجد میں آئے تو تمہارا برا حال کردوں گا۔ انہوں نے وہاں بیٹھے لوگوں کو کہا کہ اس کو یہاں کس نے بلایا تھا یہ ایک بدکردار انسان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں