Gjensidige کا کہنا ہے کہ مشرقی ناروے میں اچانک برف باری کے باعث متعدد ٹریفک حادثات ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی زیادہ تر اطلاعات اکرشس اور اوسٹ فولڈ سے آئی ہیں۔
Gjensidige میں کمیونیکیشن مینیجر Bjarne Aani Rysstad کے مطابق بدھ کو 130 سے زائد زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Rysstad کا کہنا ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے موٹرسائیکلسٹز کے لیے پریشانی ہے، اور برفیلے موسم اور اضافی پھسلن والی سڑکوں پر رائڈنگ ہمیشہ سے ایک مشکل معاملہ رہا ہے۔
زخمیوں میں زیادہ تر چوٹیں زیادہ پھسلنے، سر ٹکرانے اور اوور ٹیکنگ سے متعلق ہیں۔
آج سات زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، یہ لوگ گاڑیوں کو پیچھے سے ٹکرانے کے باغث زخمی ہوۓ۔ ان حادثات کی وجہ گاڑیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہونا ہے ۔