اوسلو (نا روے )اسپیشل رپورٹ
مرکزی جماعت اہل سنت کی طرف سے ناروے میں سینیئر رہنما چودھری قمر عباس ٹوانہ (سینیئر نائب صدر پاک ناروے فارم) کی والدہ محترمہ( جو پاکستان میں انتقال فرما گئی تھی) کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔
اس خوبصورت روحانی محفل میں مذہبی، سیاسی،سماجی راہنماؤں سمیت اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بالخصوص پیپلز پارٹی ناروے کے سینیئر نائب صدر چودھری اسماعیل سرور گجر نے شرکت کی ان کے علاوہ چوہری جاوید سرور گجر ، انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین، چودھری وسیم شہزاد، اتحاد ویلفیئر یونین کے چیف پیٹرن چودھری ظفر نواز حقیقہ، منشا خان، چودھری زہد اسلم مہند چک، چودھری طاہر اکرم ٹھکریاں، سید خالد حسین شاہ ،سینیئر صحافی ناصر اکبر ،سینیئر صحافی عقیل قادر، فرینڈز آف پاک ناروے کے صدر چودھری محمد الطاف دلو ،چودھری شبیر حسین آف مہمند چک، راجہ مدثر، میاں طیب وقاص گورسی سمیت دیگر معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے اس فاتح خانی میں شرکت کی ۔
دعاء کے اختتام پر حاضرین محفل نے سینیئر راہنماء چودھری قمر عباس ٹوانہ سےان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور دیگر اہل خانہ کے لیے ان جذبات کا اظہار کیا کہ اللہ رب العزت انہیں اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمائے۔