نیوزی لینڈ کے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد عباس نے نیپئر کے میک لین پارک میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوران ون ڈے ڈیبیو پر اب تک کی تیز ترین ففٹی بنا کر تاریخ رقم کی۔
لاہور میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے صرف 24 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر کے بھارت کے کرونل پانڈیا کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف 26 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
عباس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 کے دھماکہ خیز اسٹرائیک ریٹ سے صرف 26 گیندوں پر 52 رنز کے ساتھ اپنی اننگز مکمل کی۔ ان کی اس شاندار اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔