فون پر زیادہ وقت گزارنے والا نوجوان عجیب طبی مسئلے کا شکار

0

ایک 25 سالہ جاپانی شخص کی گردن میں اس وقت ایک نوکیلا ابھار نمودار ہوگیا اور سر اٹھانے سے قاصر ہوگیا جب اس نے اپنا اپنا زیادہ تر وقت فون کو نیچے رکھ کر دیکھتے ہوئے گزارا۔

طبی جریدے جے او ایس کیس رپورٹ میں شائع ہونے والی نایاب کیس رپورٹ میں طویل عرصے تک سر کو گھنٹوں تک جھکائے رکھنے کے پریشان کن نتائج کی تفصیل دی گئی ہے۔

مریض، ایک 25 سالہ جاپانی شخص ہے جو اپنا زیادہ تر وقت اپنے فون پر گیم کھیلنے میں گزارتا تھا جس کی وجہ سے اس کی گردن کے پچھلے حصے میں ایک بڑا ابھار بن گیا اور وہ اب اپنی گردن کے پٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنا سر نہیں اٹھا سکتا۔

طبی مدد حاصل کرنے سے پہلے اس شخص کو مبینہ طور پر گردن میں شدید درد ہوا تھا اور اسے کھانا نگلنے میں دشواری تھی۔

کھانا نہ کھانے کی وجہ سے اس کا وزن بھی تیزی سے کم ہو رہا تھا۔ آخر کار اس کی گردن غیر فطری حالت کی وجہ سے اتنی کمزور ہو گئی کہ وہ اپنا سر اٹھانے سے قاصر ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں