سٹاک ہوم کے ایک خوبصورت ہال میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
اس روح پرور افطار ڈنر میں فلسطین کی سفیر محترمہ رولا المئاسین صاحبہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی طور پر تشریف لائیں تو ہال میں موجود تمام حاضرین نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر سویڈش پارلیمنٹیرین جناب جوہان بسر ، سویڈش کمیونٹی ، فلسطینی کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس خوبصورت تقریب کو شاندار طریقے سے آرگنائز کرنے کا کریڈٹ سولنا میونسپلٹی کی طرف سے محترمہ سارہ سلام اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔
اسپیشل روپورٹ: ارشد خان ملتانی