سٹاک ہوم میں یوم پاکستان کے حوالے سے شیخ برادران کی طرف سےشاندار افطار پارٹی کا اہتمام

0

یوم پاکستان کے موقع پر شیخ برادران شیخ سعید احمد اور حافظ سجاد احمد نے سٹاک ہوم میں اپنے آفس کے ایک خوبصورت ہال میں شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔

اس خوبصورت ملی و مذہبی بزم کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا , تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ سجاد احمد کے حصے میں آئی ۔

اس خوبصورت افطار ڈنر میں کمیونٹی کی معزز شخصیات کو مدعو کیا گیا تھاجنہوں نے اپنی تشریف آوری سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر حاضرین محفل سے ہم کلام ہوتے ہوئے رانا لیاقت خان نے کہاکہ میں مقامی سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں نے بلدیہ میں ایک یاداشت پیش کی ہے کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت ہےانہیں یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے قومی و مذہبی تہواروں پر چھٹی کر سکیں۔

سیاسی و سماجی شخصیت چودھری ظفر اقبال نے یوم پاکستان کے حوالے سے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ مقامی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ بہترین شہری بن سکیں۔

یوم پاکستان کے اس خوبصورت موقع کی مناسبت سے تیمور عزیز، عمیر ضیا بھٹی, چودھری افتخار حیدر ، راجہ بلال اور امان اللہ گل سمیت دیگر معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

paknorwaynews.com
paknorwaynews.com

یوم پاکستان اور افطار ڈنر کے اس شاندار موقع پر شیخ سعید احمد نے محفل کی رونقیں سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ میں سویڈن کی سیاسی جماعت KD کا راہنماء اور مسلم لیگ نون سویڈن کا صدر بھی ہوں، انہوں نے کہا کہ اسی مناسبت سے میں نے اپنی پارٹی کے اراکین کو پاکستان اور کشمیر کا دورہ کروایاتاکہ اپنے لوگوں کے لیے پاکستان سمیت سویڈن میں بھی مزید کاروباری مواقع پیدا کیے جا سکیں، محفل میں وقفے وقفے سے فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

paknorwaynews.com

تقریب کے اختتام پر شیخ سعید احمد نے تمام معزز حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

حاضرین محفل نے شیخ سعید احمد کو عمرہ کی سعادت اور شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
خصوصی رپورٹ: ارشد خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں