مالمو (سویڈن)گزشتہ دنوں سویڈن کے تیسرے بڑے صنعتی شہر مالمو میں مسلم لیگ نون نے سکینڈینوین کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سویڈن کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے مسلم لیگ نون کے سیاسی و سماجی ورکرز نے شرکت کی
اس کانفرنس کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے برطانیہ سے خصوصی طور پر شرکت فرمائی-
اس خوبصورت کانفرنس کی میزبانی مالمو مسلم لیگ نون کی اعلی سماجی اور سیاسی شخصیت جناب اسد ایاز نے کی-
کانفرنس میں شرکت کے لئے ناروے کے صدر جناب شاہد تنویر بٹ اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر ناروے سے مالمو پہنچے-
مسلم لیگ نون ڈنمارک کے صدر جناب آفتاب رومی بھی اپنے وفد کے ساتھ خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شریک ہوئے-
مسلم لیگ نون کے صدر جناب شیخ سعید نے بھی اپنے وفد کے ساتھ خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس کا آغاز باقائدہ طور پر تلاوت قران پاک سے کیا گیا جبکہ مشہور نعت خواں مدثر نعیم نے خوبصورت انداز میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ تبریک پیش کیا –
اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے سویڈن کے شہر مالمو میں اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر
منتظمین کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
دوران خطاب انہوں نے مسلم لیگ نون کے سکینڈینویا کے تمام چیپٹرز کی اس کانفرنس میں شمولیت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت حالات بڑے کشیدہ ہیں ، بھارت نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری ا فوج ان کے تمام ارادے نیست و نابود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے ہیں، تمام سیاسی اختلافات پس پشت رکھ کر صرف ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گا تا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو سکے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برسٹر امجد ملک پہلی دفعہ سکنڈنیویا اس کانفرنس میں شرکت کے لیے سویڈن کے شہر مالمو تشریف لائے تھے-
مسلم لیگ نون ناروے کے صدر جناب شاہد تنویر بٹ نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو بھرپور مبارکباد پیش کی اور مسلم لیگ نون کی اہم سیاسی قیادت کو ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا،انہوں نے مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ نون ڈنمارک کے صدر جناب آفتاب رومی نے جناب اسد ایاز کی میزبانی میں کانفرنس کے انعقاد پر ان کو دلی مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سکنڈنیویا کے تمام اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل کے حل کی ایک نوید ثابت ہوگی-
مسلم لیگ نون سویڈن کے صدر جناب شیخ سعید نے کانفرنس میں اپنے وفد کے ساتھ خصوصی طور پر شرکت کی انہوں نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسد ایاز کو کانفرنس کے خوبصورت انعقاد پر مبارکباد پیش کی-
ناروے سے مسلم لیگ نون کے بزرگ سیاست دان نذیر خالد بٹ نے کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نون کی اعلی قیادت پر بھرپور اعتماد جبکہ پاک بھارت جنگی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا-
کانفرنس میں مسلم لیگ نون کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی، ‘ پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے شرکاء نے بھی شرکت کی-
کانفرنس میں مالمو کی نامور سیاسی اور سماجی شخصیت جناب اسد ایاز کو اسکنڈلیویا کا کوارڈینیٹر
بھی منتخب کیا گیا-
کانفرنس میں شریک تمام معززین میں پھولوں کے گلدستے اور شیلڈز پیش کی گئیں –
کانفرنس کے اختتام پر تمام مندوبین کا شکریہ ادا کیا گیا آخر میں پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعاء خیر کی گئی!
کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر سیاسی رہنماؤں میں غلام حسین بھٹی صاحب، کاشف عزیز ، نعت خوان مدثر نعیم جبکہ عادل منصور، ذوالفقار گوندل اور منور ڈار نے خصوصی طور پر ناروے سے شرکت کی-
پاک ناروے نیوز ایڈیٹر ڈیسک