سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا رہا ہے،سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ثقہ شہادتیں وصول ہونے پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور آج پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کئی مقامات پر رمضان المبارک کے چاند کو کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔
علاوہ ازیں دور بین سے چاند دیکھنے کے مقامات سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں تواتر سے موصول ہوئیں۔
جس کے بعد سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے رمضان کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ یکم رمضان آج بروز ہفتہ بتاریخ یکم مارچ کو ہوگی۔
سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد وہ تاریخی دن آگیا جو صرف 33 سال میں ایک بار آتا ہے یعنی اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہوگا۔
سعودی عرب میں آج سے نماز عشا کے بعد تراویح کا اہتمام بھی کیا جائے گا، مسجد الحرام میں نمازیوں کی آمد کا سلسلہ چاند کے اعلان کے ساتھ ہی شروع ہوگئی۔
عمان، برونائی، ملائیشیا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک بھی آج پہلا روزہ ہے۔