دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟

0

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی ٹیم کے رکن یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز نے حیران کُن واپسی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

گزشتہ روز ملا پور میں کھیلےگئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اہم معرکے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم 111 رنزکے تعاقب میں 16 ویں اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پنجاب کنگز کی جانب سے یزویندر چہل نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

یوزویندر چہل کی شاندار کارکردگی پر انکی دیرینہ دوست آر جے مہوش نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور لیجنڈ کے خطاب سے نواز دیا۔

اسکے ساتھ ہی یوزویندر چہل انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 211 وکٹوں کیساتھ آل ٹائم لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 8ویں بار بار ایک میچ میں 4 یا زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

مہوش نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر چاہل کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کیا لیجنڈ ہے یار! آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بننے کی ایک وجہ تو ہوگی!۔

رومانوی تعلق:

دوسری جانب اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر یوزویندر چہل کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی۔

بعدازاں دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کو محض دوستی ٹھہرایا تاہم مداح انکے رشتے کو دوستی سے زیادہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چہل نے سنیل نارائن کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے، جنہوں نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں 7 مرتبہ 4 وکٹیں اور ایک 5 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں