خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم

0

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پاک-چین دوستی کا نیا باب قرار دے دیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ کے مشن پر روانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے، سپارکو کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا تاکہ پاکستان خلائی تحقیق میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

تقریب سے سپارکو کے چیئرمین اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں