پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن نواز اور رائلی روسو نے نیا ریکارڈ بناڈالا۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کپتان سعود شکیل اور فن ایلن جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دوسرے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن نواز اور رائلی روسو نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلیں۔
جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔
روسو اور حسن نواز کے تیسری وکٹ کیلئے درمیان 134 رنز کی پارنٹرشپ بھی قائم ہوئی۔
یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ہی ٹیم کے 2 بیٹرز کی جانب سے ایک اننگز میں دو سنچریاں اسکور کی گئی ہوں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں گلیڈی ایٹرز نے فتح سمیٹ کر کوالیفائر تک رسائی حاصل کرلی ہے۔