اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر تعینات ہونے والے جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب 9:30 بجے ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر وکلاء شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے صرف ایک جج جسٹس بار نجفی کے نام پر اکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرر 10 ممبران کی اکثریت سے کی گئی جبکہ تین ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی کے دو ممبران نے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا۔