ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔
ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔
ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔
کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری دھوکہ جیسی علامات کا شکار ہوئے۔
تباہ شدہ چرس، جس کی مالیت 10 بلین ترک لیرا ($261,433,808) ہے اور جس کا وزن 20 ٹن 766 کلو 679 گرام تھا، اسے 2023 اور 2024 کے دوران صوبہ دیار باکر سے پکڑا گیا تھا۔