بھارت میں تباہی مچانے والا پاکستان کا فتح میزائل

0

اسلام آباد:فتح میزائل نے بھارت میں تباہی مچا دی، اس تباہی میں متعدد ہوائی اڈے، میزائل سسٹمز، جن میں براہموس سپر سانک کے ذخیرے بھی شامل ہیں۔

فتح میزائل سسٹم 100، 120 اور 400 کلومیٹر تک فتح، فتح اول اور فتح دوم کی صورت پاکستان آرمی کے پاس موجود ہے۔

یہ میزائل انرشیل نیویگیشن سسٹم اور گلوبل سیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور دشمن کے علاقے تک کسی بھی بلیسٹک میزائل دفاعی نظام کو دھوکا دیتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ اپنے اہداف کو تیر بہ ہدف نشانہ بنانے کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔

میزائل لانچنگ ٹرک کے ذریعے اپنے مختص مقام تک لے جایا جاتا ہے اور 2، 4، اور 8 لانچنگ ٹیوبز سے فائر کیے جاتے ہیں۔

فتح میزائل سسٹم کو مخصوص طور پر دشمن کی فوج کی نقل و حرکت روکنے، توپ خانے کو ختم کرنے یا انتہائی اہمیت کے حامل تکنیکی اہداف کو نیست و نابود کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں