بندروں کی نشے والا پھل بانٹ کر کھانے کی ویڈیو وائرل

0

برطانوی محققین کی ایک ٹیم جو مغربی افریقہ میں چمپانزیوں کا مطالعہ کر رہی تھی نے کہا کہ انہوں نے بندروں کے ایک گروپ کی نشے والا پھل کھانے اور اسے آپس میں بانٹنے کی فوٹیج ریکارڈ کی ہے۔

یونیورسٹی آف ایکسیٹر کی ٹیم نے کہا کہ گنی بساؤ کے کینٹان ہیز نیشنل پارک میں لگائے گئے کیمروں نے ان بندروں کو کیپچر کیا جو خمیر شدہ افریقی بریڈ فروٹ آپس میں بانٹ کے کھا رہے تھے جس میں ایتھنول پایا جاتا ہے۔

ٹیم کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ چمپانزی الکوحلرف کو اسی مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں جس مقصد سے انسان استعمال کرتے ہیں۔

یونیورسٹی کے سینٹر فار ایکولوجی اینڈ کنزرویشن سے تعلق رکھنے والی اینا باؤلینڈ نے کہا کہ الکوحل پینے سے ڈوپامائن اور اینڈورفنز ہارمون کا اخراج ہوتا ہے اور اس الکوحل والے پھل کو اپنے ساتھیوں کے درمیان بانٹنے سے چمپانزی کو سماجی بندھن مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چمپانزیوں کو اکیلے کھانے کے بجائے یہ مخصوص پھل بانٹتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں