بسم اللہ، نئے سفر کا آغاز؛ جویریہ سعود نے اپنی باحجاب تصاویر شیئر کردیں

0

جویریہ سعود کا نیا لُک مداحوں کو بھا رہا ہے
اداکارہ، ماڈل اور میزبان جویریہ سعود کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انھوں نے اسکارف سے اپنے بالوں کو ڈھکا ہوا ہے۔

یہ تصاویر جویریہ سعود نے خود اپنے انسٹاگرام پر وائرل کیں۔ وہ سنہرے حجاب اور عبایہ میں نہایت دلکش نظر آ رہی ہیں۔

جویریہ سعود نے تصویری پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا۔ پُرعزم ہوں۔ اللہ کرے یہ سفر میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیوں کا باعث ہو۔ آمین۔

اس پوسٹ سے زیادہ تر مداحوں کو لگا کہ شاید جویریہ سعود حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔

ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ اس سفر میں آپ کو استقامت عطا فرمائے۔

جویریہ سعود نے ان کمنٹس کو دیکھتے ہوئے ایک اور پوسٹ کی جس میں انھوں نے بتایا کہ یہ انداز دراصل میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔

تاہم جویریہ سعود نے اپنے نئے ڈرامے سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں تاکہ مداحوں کو سرپرائز دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں